سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کی برسی کے موقع پر ہزاروں افراد کی ریلی

بدھ 14 فروری 2007 15:26

بیروت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14فروری2007 ) لبنان میں سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کی دوسری برسی کے موقع پر حکومت کے حامی شام مخالف ہزاروں افراد نے وسطی بیروت میں ریلی میں شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امن امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا جبکہ ٹینک بھی سڑکوں پر کھڑے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے بیروت میں کشیدگی کی فضا دیکھی گئی ۔

ہزاروں حکومت نواز اور شامی مخالف حامی وسطی بیروت میں شیواہ چوک کی جانب مارچ کیا ۔ یہ افراد حریری کے قتل کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دے رہے تھے ۔ حزب اختلاف کے کارکنوں اور حکومت کے حامیوں کو الگ رکھنے کے لئے ریلی کے مقام پر ایک باڑ تعمیر کی گئی ۔ایک بڑا مجمع رفیق الحریری کی قبر پر بھی جمع ہو ا۔

متعلقہ عنوان :