نوکری دلوانے پر صدر مشرف اوروزیراعظم شوکت عزیزکا شکرگزارہوں، ثابت ہوگیا ہمارے حکمران رحمدل ہیں، تین بیٹوں کوفروخت کیلئے پیش کرنے والے شوکت علی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2007 20:40

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2007ء) غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر تین بیٹوں کوفروخت کیلئے پیش کرنے والے شوکت علی نے نوکری دلوانے پر صدر مشرف اوروزیراعظم شوکت عزیز کا شکریہ ادا کیاہے۔ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی باپ اپنے بچوں کوفروخت کرنے کا تصوربھی نہیں کر سکتا لیکن میں نے انتہائی مجبوری کے عالم میں احتجاجاً ایسا کیا۔

(جاری ہے)

صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نوکری کی پیشکش کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے حکمران رحمدل ہیں اور اگر اس طرح کا کوئی واقعہ ان کے نوٹس میں آئے تو وہ اس کا ضرور نوٹس لیتے ہیں۔ شوکت نے ان افراد کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سے ٹیلی فون پر اظہارہمدردی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک سکیورٹی گارڈ کیلئے میری درخواست وزیراعظم ہاؤس نے وصول کر لی ہے امید ہے مجھے جلد ملازمت مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :