دارلحکومت کی منتقلی ،آل پارٹیز کانفرنس اوروزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے

جمعہ 16 فروری 2007 17:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) مظفرآباد دارلحکومت کی مظفرآباد سے منتقلی پر آل پارٹیز کانفرنس اور وزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔آل پارٹیز کانفرنس کے وفد نے احتجاجاً مزاکرات کا بائیکاٹ کردیا ۔20فروری سے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلہ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کااعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت کی مظفرآباد سے منتقلی پر آل پارٹیز کانفرنس اوروزیراعظم آزادکشمیرکے درمیان 2گھنٹے سے زائد ہونے والے مزاکرات آخر کار ناکام ہوگئے ۔

آل پارٹیز کانفرنس کے یک نکاتی ایجنڈے پر وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے ٹال مٹول سے کام لیا اورمتعدد فورم پر مشاورت کے عمل پر زور دیتے ہوئے بیلنز روپے کے مظفرآبادمیں اخراجات پر زور دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

جب آل پارٹیز کے قائدین رکن اسمبلی راجہ فاروق حیدر ،خواجہ فاروق احمد،محمد حنیف اعوان ،سردار جاوید ایوب ، نورین عارف،رکن اسمبلی میاں عبدالوحید ،رکن اسمبلی چوہدری رشید سمیت وزیراعظم سے دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کے مطالبے پر دارلحکومت کی مظفرآباد سے منتقلی پر جاری ابیام کو دوٹوک الفاظ میں ختم کر کے شہریوں میں جاری ابہام کو ختم کریں ۔

جس پر وزیراعظم اپنے سابقہ موقف پر ہی قائم رہے اورآل پارٹیز کانفرنس کے جملہ قائدین اورنمائندے ایوان وزیراعظم سے احتجاجاًواک آؤٹ کر کے باہر نکل گئے جس سے پہلے روز کے مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر عوامی اجتماع اورصحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر رکن اسمبلی راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ دارلحکومت کی منتقلی روکنے کیلئے قائم ہونے والی اے پی سی اراکین اسمبلی ،سیاسی طلبہ وکلاء ،تاجر ز اوردیگر نمائندگان نے وزیراعظم سے کابینہ کمیٹی روم میں ملاقات کی تھی اوراپنا یک نکاتی ایجنڈا رکھا تھا ۔

جس میں مطالبہ کیا گیاتھا کہ ریاست کو ظاہر کرنے والے تمام آینی ،قانونی اورانتظامی اداروں کو موجودہ میونسپل حدود سے باہر نہ نکالا جائے ۔جس کا وزیراعظم نے نفی میں جواب دیا ۔شرکاء نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل کالج یونیورسٹی اوربعض ایسے دفاتر جنہیں منتقل کیا جانا ضروری ہے ۔جہلم ویلی کے دونوں جانب منتقل کیا جائے ہم وزیراعظم کی جانب سے 27ارب رکھ کر ہماری غیرت کو چیلنج کیا۔

دوسری جانب طاقت رکھ کر ہمیں اشتعال دلایا ہے ۔ہم حکومت پاکستان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ مظفرآبا د سے دارلحکومت منتقل ہو تو حالات خراب ہونگے ۔جس کے تحت 20فروری سے حسب اعلان احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلہ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں رکن اسمبلی راجہ فاروق حیدر ،خواجہ فاروق احمد ،رکن اسمبلی محمد حنیف اعوان ،رکن اسمبلی نورین عارف،رکن اسمبلی نیلم ویلی میاں عبدالوحید ،سجا د گیلانی ،جاوید ایوب ،خواجہ مقبول وار،زاہد اکرم ایڈووکیٹ ،منظور قاررایڈووکیٹ ،منظور شاہ سابق وزیروقار کاظمی ،خواجہ عاطف بشیر ،عبدالرزاق ،الحاج اشرف قریشی ،مبارک اعوان ،مصطفی لالہ ،احمد شاہ ،خواجہ عبدالصمد ،احمدکشمیری ،شہزاد راٹھور درجنوں تنظیموں کے ذمہ داران شریک تھے

متعلقہ عنوان :