آزادانہ تجارت کے معاہدے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان معاشی ،صنعتی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا،وزیراعظم شوکت عزیز، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اہم آہنگی پائی جاتی ہے ،وزیر اعظم کی سری لنکن وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 16 فروری 2007 20:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور صنعتی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ، پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعے کے روز یہاں سری لنکا کے وزیر خارجہ روہتا بگلوموگاما سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور صنعتی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ سارک کے پلیٹ فارم سے خطے میں امن و استحکام ،خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ خورشید قصوری بھی موجود تھے۔