عراق میں لڑائی تیل یا ذخائر کیلئے نہیں دنیا کو دہشت گردوں سے پاک کرنیکی جنگ ہے ۔ٹونی بلیئر

دہشت گردی کیخلاف جنگ ناکام نہیں ہوئی ۔ برطانوی وزیراعظم کا جریدے کو انٹرویو

منگل 20 فروری 2007 14:13

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے عراق جنگ سے متعلق اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں لڑائی تیل یا ذخائر کے لئے نہیں بلکہ دنیا بالخصوص عراق کو دہشت گردوں سے پاک کرنے امن و استحکام کو فروغ دینے کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا کہ عراق میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ناکامی نہیں ہوئی عراق سے متعلق صد ربش کی نئی پالیسی کی حمایت یا مخالفت کئے بغیر انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عراق میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی صرف طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں بلکہ سیاسی عمل بھی ضروری ہے لیکن اس وقت عراق میں جو صورتحال ہے اس کے مطابق وہاں پر سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے حالات کو ساز گار بنانا ہوگا اور یہ محض طاقت کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔