خورشید قصوری بھارت پہنچ گئے‘ آج بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی اور وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرینگے

منگل 20 فروری 2007 18:46

نئی دہلی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری چارروزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ جہاں وہ اپنے ہم منصب پرناب مکھرجی اور بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقاتیں کریں گے اور دہشت گردی سے مل کر نمٹنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری منگل کو یہاں چار روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج بدھ کو اپنے بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی اور وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی خطرات سے بچنے کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :