سلامتی کونسل نے صومالیہ میں امن فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

بدھ 21 فروری 2007 11:29

موغا دیشو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقی یونین کی امن افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق8000فوجیوں پر مشتمل امن افواج کے پاس اس شمال مشرقی افریقی ملک میں استحکام میں مدد کا اختیار ہوگا۔ قرارداد میں اے یو میں شامل تمام رکن ریاستوں پر افواج کے تعاون کے لیے زور ڈالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :