مستقبل میں خطہ کے اندر غیر معیاری تعمیراتی اورناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر

جمعرات 22 فروری 2007 14:30

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22فروری2007 ) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مستقبل میں خطہ کے اندر غیر معیاری تعمیراتی اورناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے 2اور3شفٹوں میں کام کرنے والی فرموں اورداروں کو ترجیح دی جائے گی ۔قومی وبین الاقوامی اداروں واین جی اوزنے جو خدمات سرانجام د ی ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

ان خیالات کاظہار انہوں نے رخسانہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دورہ کرنے والے امریکی وفد کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افتخار آباد چھم سے تاؤ بٹ تک 24فٹ 650کلومیٹر سڑک کو خوبصورت تعمیر کرنا چاہتی ہے اورکچھ ایسے مثالی پراجیکٹ بنانا چاہتے ہیں جو یادگارہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تعمیرات سے قبل کوالٹی آف میٹریل اورجدید نقشے کے مطابق ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔

قبل ازیں رخسانہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن رخسانہ طاہر خیلی اورملک سعید اسلم نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں زلزلہ کی تباہ کاریوں اورجدید تعمیرات پر روشنی ڈالی اورسپاسنامہ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ارشد محمود عباسی نے پیش کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے سابق پولٹیکل سیکرٹری کرنل مشتاق طاہر خیلی ،ایڈمنسٹریٹرع ضلع کونسل سردار نصرت عزیز بھی موجود تھے ۔

تقریب میں ممبران کا بینہ واسمبلی کے علاوہ اعلیٰ حکام اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ سردار عتیق احمدخان کی پرورش مجاہدانہ اندازمیں ہوئی ہے اوریہ واحد شخص جو کشمیر ی قوم کی قیادت کے اہل ہیں ۔وزیراعظم کے والد محترمہ سردار محمد عبدالقیوم خان کا کوئی ثانی نہیں اورمظفرآباد کی تعمیر وترقی کیلئے ان کے اقدامات مثالی ہیں ۔وزیراعظم نے مزید گھروں کی تعمیر کیلئے فاؤنڈیشن کو فی الفور زمین فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :