صومالیہ میں امن فوج کا استقبال خودکش حملوں سے ہو گا ۔مزاحمتی تحریک

جمعرات 22 فروری 2007 16:44

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22فروری2007 ) صومالیہ کی مزاحمتی تنظیم نے افریقی امن فوج کے خلاف خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی پاپولر مزاحمتی تحریک نامی تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ افریقی یونین کی امن فوج کا گولیوں ،کار بم دھماکوں اور خودکش حملوں سے استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم سے منسلک نوجوان خود کش حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقی یونین کی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :