ٹیکسوں کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے۔ صدر مملکت کی سی بی آر کو ہدایت

آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے ایسی حکمت عملی اور ٹیکسیشن کا ایسا نظام وضع کیا جائے کہ اس سے عام آدمی کم سے کم متاثر ہو

جمعرات 22 فروری 2007 18:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22فروری2007 ) صدرجنرل پرویز مشرف نے سی بی آرکو ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ عام آدمی اس سے کم سے کم متاثر ہو اور ٹیکسوں کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اور ٹیکسیشن کا ایسا نظام وضع کیا جائے کہ عام آدمی پر اس کے اثرات کم سے کم مرتب ہوں۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کے روز یہاں وزیراعظم شوکت عزیزکے ہمراہ سی بی آر کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر دیں۔

سی بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر صدرجنرل پرویزمشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کو چیئرمین سی بی آر نے ٹیکسیشن کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور آئندہ بجٹ کے بارے میں جو لائحہ عمل تیار کیا جا رہاہے اس سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر صدر مشرف نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ عام آدمی اس سے کم سے کم متاثر ہو اور ٹیکسوں کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اور ٹیکسیشن کا نظام وضع کیا جائے تاکہ عام آدمی پر اثرات کم سے کم مرتب ہوں۔

(جاری ہے)

صدر نے ہدایت کی کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو فیلڈ میں نظر بھی آئیں اور جس کا فائدہ عام آدمی اور پسماندہ طبقے کو زیادہ سے زیادہ پہنچے۔ اس موقع پر صدر مشرف نے سی بی آر کی طرف سے ٹیکس جمع کرانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :