بھارت پاکستان کو سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرتا رہے۔ وزیراعظم

جمعہ 23 فروری 2007 17:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے ساتھ ساتھ آگاہ کرتا رہے۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میں اپنے چیمبر میں کابینہ کے غیر رسمی اجلاس میں بتائی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات اور امن عمل کو آگے بڑھانا چاہتاہے۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیاکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بھی پاکستان کو تحقیقات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ وزیر اعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی کہ وہ بھارتی وزیر ریلوے سے مسلسل رابطے میں رہیں اور مسافروں کی حفاظت کے لئے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :