چوتھا پارلیمانی سال، وفاقی و وزرائے مملکت، پارلیمانی سیکرٹریز، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور حکمران جماعت کے اراکین غیر حاضریوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے گئے۔غیر حاضر وزراء و اراکین اسمبلی کی تیار کی گئی فہرست میں وزیراعظم شوکت عزیز کا نام شامل نہیں، عائلہ ملک نے 89 میں سے کل 4 اور چوہدری وجاہت 9 دن ایوان میں حاضر ہوئے۔سب سے زیادہ حاضری وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف وصی ظفر اور پارلیمانی امور شیر افگن نیازی کی رہی

ہفتہ 24 فروری 2007 18:23

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) وفاقی و مملکتی وزراء پارلیمانی سیکرٹریز قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین  حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 202ممبران گزشتہ چوتھے پارلیمانی سال میں غیر حاضر رہنے کے مقابلے میں ایک دوسرے سبقت لے گئے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے غیر حاضر وزراء اور اراکین کی تیار کی گئی فہرست میں وزیر اعظم شوکت عزیز کا نام شامل نہیں ہے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ہر رکن ایک پارلیمانی سال میں 89دن کی حاضری دینی ہوتی ہے جبکہ موجودہ اسمبلی میں یہ اعزاز صرف اسپیکر چوہدری امیر حسین اورڈپٹی سپیکر سردار یعقوب کو حاصل ہوا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور سردار یار محمد رند کی اہلیہ عائلہ ملک صرف 4دن ایوان میں آئیں 38دن کی ایوان سے چھٹی لی اور 47دن ایوان سے غیر حاضر رہیں اسی طرح چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین ایوان میں صرف 9دن کی حاضری دیکر 80دن غیر حاضر رہے اور ایوان سے چٹھی لینے کی بھی زحمت نہ کی ذرائع کے مطابق وفاقی اور وزرائے مملکت کو اجلاس میں آنے کیلئے الاؤنس نہیں دیا جاتا جبکہ پارلیمانی سیکرٹریز اور سٹینڈنگ و قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو ایوان میں آنے پر3500روپے روزانہ کا الاؤنس ملتا ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزراء میں سب سے زیادہ حاضری قانون و انصاف کے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف وصی ظفر اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کی رہی جن کی تعداد بالترتیب 78اور 76ہے جبکہ کم سے کم حاضری وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان کی ہے جن کی تعداد بالترتیب 20بیس ہے جبکہ ہمایوں اختر 62اور خورشید قصوری 69دن ایوان سے غیر حاضر رہے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزرائے مملکت میں سب سے کم حاضری استعفی دینے والے وزیر مملکت برائے نجکاری و سرمایہ کاری عمر احمد گھمن کی رہی جو صرف 25دن ایوان میں آئے اور 63دن غیر حاضر رہے دوسرے نمبر پر وزیر مملکت انجینئر شاہد جمیل رہے جن کی حاضریوں کی تعداد 33اور غیر حاضری 56دن رہی جبکہ پارلیمانی سیکرٹریز میں سب سے کم دن بیگم رفعت امجد کی رہی جو 15دن ایوان میں آئیں اور 46دن غیر حاضر رہیں اسی طرح شہزادی عمر زادی ٹوانہ 12دن حاضر اور 77دن غیرحاضر رہیں اور ایک بھی دن چھٹی نہیں لی جبکہ تیسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ہاؤسنگ و تعمیرات کے پارلیمانی سیکرٹری نثار پنھوررہے جو 29دن حاضر اور 53دن غیر حاضررہے جبکہ انھوں نے 7دن کی چھٹیاں بھی لیں ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ایوان میں صرف 23دن حاضر اور 62دن غیر حاضر رہے جبکہ 4دن دونوں ممبران سے ایوان سے چٹھی لی ذرائع نے وفاقی وزرا ء کی حاضری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اویس لغاری 89دنوں میں سے 39دن ایوان میں حاضر رہے اور 48دن غیر حاضر رہے اور انھوں نے 2دن کی چٹھی بھی لی اسی طرح ماحولیات کے وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات کی ایوان میں حاضری21دن جبکہ غیر حاضری 58دن اور 10دن کی چٹھی ہے  محنت و قوت کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ایوان میں حاضری 66دن20دن غیر حاضری اور 3دن کی چٹھی  دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر حبیب اللہ وڑائچ کی ایوان میں حاضری 65دن غیر حاضری 24دن رہی  وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار جہانگیر ترین کی ایوان میں حاضری 27دن غیر حاضری 62دن اور کوئی چٹھی نہیں  مذہبی امور کے وفاقی وزیر اعجاز الحق حاضری 44دن غیر حاضری 45دن کوئی چٹھی نہیں وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان حاضری 57دن غیر حاضری 23دن اور چٹھی 9دن ہے ٹیکسٹال کے وفاقی وزیر مشتاق علی چیمہ حاضری 59دن غیر حاضری 29د ن اور ایک چٹھی ہے وفاقی و زیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری نوریز شکور حاضری 50دن غیر حاضری 25دن اور چٹھی 14دن ہے ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد حاضری 32دن غیر حاضری 49دن اور 2دن کی چٹھی ہے وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی چوہدری شہباز حسین حاضری 69دن غیر حاضری 18دن اور 2دن کی چٹھی ہے وفاقی وزیر برائے کھیل شمیم حیدر حاضری 52دن غیر حاضری 21دن اور 16چھٹیاں دفاع کے وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال حاضری 50غیر حاضری 39اور کوئی چھٹی نہیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال حاضری 62دن غیر حاضری 25اور 11چھٹیاں  انسداد و منشیات کے وفاقی وزیر غوث بخش مہر حاضری 54دن 35غیر حاضری اور کوئی چھٹی نہیں پانی و بجلی کے وفاقی وزیر لیاقت جتوئی حاضری 46دن غیر حاضری 39دن اور 4دن کی چھٹی مواصلات کے وفاقی وزیر شمیم صدیقی حاضری 57دن غیر حاضری 28حاضری اور 4دن کی چھٹی ہے ہاؤسنگ و تعمیرات کے وفاقی وزیر سید صفوان اللہ حاضری 60دن 28غیر حاضریاں اور ایک دن کی چھٹی وفاقی وزیر برائے داخلی امور آفتاب احمد خان شیر پاؤ حاضری 39غیر حاضری 46دن اور 4دن کی چھٹی  پٹرولیم و قدرتی وسائل کے امان اللہ خان جدون حاضری 52دن 24غیر حاضریاں ا ور 13دن کی چھٹیا ں سرحدی وریاستی امور کے وفاقی وزیر سردار یار محمد رند حاضری 39دن غیر حاضری 37دن اور 11دن کی چھٹی خصوصی تعلیم کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال حاضری 51دن غیر حاضری 34اور 4دن کی چھٹی  خوراک و زراعت کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن حاضری 55دن غیر حاضری 30دن اور 4دن کی چھٹی وفاقی وزیر برائے امور نوجوانان سمیرا ملک حاضری 37غیر حاضری 51اور ایک چھٹی  وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری زاہد حامد حاضری 60دن غیر حاضری 14دن اور کوئی چھٹی نہیں سیاسی امور کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام حاضری 47دن غیر حاضری 40حاضری اور 2دن کی چھٹی جبکہ وفاقی وزیر برائے ثقافت ڈاکٹر جی جی جمال حاضری 55دن غیر حاضری 29دن اور 5دن کی چھٹیاں جبکہ وزرائے مملکت میں سے سب سے زیادہ حاضری قانون و انصاف کے وزیر مملکت شاہد اکرم بھنڈر 74دن حاضری 10دن غیر حاضری اور 5دن کی چھٹیاں ہیں اسی طرح وزیر مملکت برائے داخلہ ظفر اقبال وڑائچ حاضری 74دن غیر حاضری 12دن اور 3دن کی چھٹیاں  اقلیتی امور کے وفاقی وزیر پروفیسر مشتاق وکٹر 71دن حاضری 17دن غیر حاضری اور ایک دن کی چھٹی ہے سب سے کم حاضری مذہبی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ہے جو ایوان میں 36دن حاضر اور 53دن غیر حاضررہے اسی ایک بھی چھٹی نہیں لی دوسرے نمبر پردفاع کے وزیر مملکت خالد لنڈ حاضری 37دن 52دن غیر حاضری اور ایک بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ وزیر مملکت برائے امور نوجوانان غلام بی بی بھروانہ حاضری 42دن غیر حاضری 47دن اور ایک بھی چھٹی نہیں ہے اسی طرح پارلیمانی سیکرٹریز کی دوڑ میں سب سے کم حاضری رفیع امجد کی ہے جو 15دن حاضر اور 46دن غیر حاضررہے جبکہ ان کی چھٹیاں کی تعداد 28دن ہے دوسرے نمبر پر ہاؤسنگ و تعمیرات کے پارلیمانی سیکرٹری نثارپنھور رہے تیسرے نمبر پر بلال احمد ورک جن کی حاضری 37دن 49دن غیر حاضری اور 3دن کی چھٹی ہے اسی طرح حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ )ق (اور اس کی اتحادی جماعتوں میں سب سے کم حاضری عائلہ ملک کی ہے جو صرف 4 دن کیلئے ایوان میں آئیں اس کے بعد چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی ہے اور تیسرے نمبرپر سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری ہیں جو 15دن ایوان میں حاضررہے اور 52دن کی غیر حاضررہے جبکہ انھوں نے 22دن کی چھٹی لی جبکہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ایوان میں 23دن حاضر ہوئے ان کی غیر حاضریوں کی تعداد 52ہے اور 14چھٹیاں ہیں۔