جرمنی نے بوسنیا سے فوج واپس بلانے کی تیاری شروع کردی

جمعہ 2 مارچ 2007 12:12

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مارچ2007) جرمنی نے بوسنیا سے اپنی فوج کے انخلا کی تیاری شروع کری دی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی بھی بوسنیا سے فوج واپس بلانے کا جائزہ لے رہا ہے۔ قبل ازیں برطانیہ نے بوسنیا سے 600 سے زائد فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

برطانوی مسلح افواج کے وزیر ایڈم انگرام نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجی بلقان کے ملک میں گزشتہ 15 برسوں سے موجود ہیں اور انخلا کا مقصد یہاں سے برطانوی فوج کی مکمل واپسی کی طرف قدم بڑھانا ہے۔

بلقانی ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اس لیے فوجیں نکالی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور جرمنی کے فوجیں بوسنیا میں یورپی یونین فورس کے تحت 1990سے تعینات ہیں اور بوسنیا میں یورپی یونین فورس کے فوجیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد تھی جو اب کم ہو کر 2500 رہ گئی ہے جس میں جرمنی کے 8 سو 50 فوجی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :