یورپی ممالک میں امریکی میزائل پروگرام پر روس کے خدشات کو دور کرنا ضروری ہے۔ جرمنی

ہفتہ 3 مارچ 2007 14:02

ویز بیڈن(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار03 مارچ2007) جرمنی نے یورپی ممالک میں امریکی میزائل پروگرام پر روس کے خدشات کودرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میزائل شیلڈ پروگرام کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ نیٹو کے فریم ورک کے مطابق ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار جرمن وزیر دفاع فرینزجوزف جونگ نے ویزبیڈنمیں یورپی وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف ہاویئر سولانا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ نیٹوممالک کو روس کے ساتھ شراکت داری کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ روس اور یورپی ممالک کے سلامتی سے متعلق مفادات یکساں ہیں۔ جرمن وزیردفاع کاکہناتھاکہ امریکی میزائل شیلڈ پروگرام کے بارے میں روس کے تمام خدشات نیٹو روس کونسل کے مذاکرات میں دور کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :