متحدہ عرب امارات کا پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگانے سے انکار

منگل 6 مارچ 2007 11:39

متحدہ عرب امارات کا پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگانے سے انکار
دبئی (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار06 مارچ2007) متحدہ عرب امارات نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی اے) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے حوالے سے ہمیں کوئی سکیورٹی خدشات نہیں اور پہلے کی طرح پی آئی اے اپنی پروازیں جاری رکھ سکتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ دبئی ایئرپورٹ میں بین الاقوامی قوانین لاگو ہیں اور جب تک ایک کمپنی ان قوانین پر عمل درآمد کریگی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 27ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

متعلقہ عنوان :