یورپی سول ایوی ایشن نے وارننگ جاری نہیں کی ۔ترجمان پی آئی اے

منگل 6 مارچ 2007 12:22

کراچی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار06 مارچ2007) قومی فضائی کمپنی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یورپی یونین نے سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پی آئی اے پر پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان ناصر جمال نے بتایا کہ یورپی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو کسی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی تاہم ہر سال یورپی معیار کے مطابق طیاروں کے انٹیریئر اپ گریڈیشن کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں کی پروازوں کو مختلف آپریٹنگ ریسٹرکشن جاری کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنے طیاروں کو ری فربش کرلیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب صورت حال بہتر ہے۔ یورپین ایگزیکٹو کمیشن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی آئی اے کے سات بوئنگ 777 طیاروں کو یورپی ملکوں میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ بیڑے کے باقی بیالیس طیاروں کو سیفٹی وجوہات کے باعث یورپ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :