دفاعی بجٹ میں اضافے کے باوجود چین کوحریف نہیں سمجھتے۔امریکہ

جمعرات 8 مارچ 2007 11:30

واشنگٹن(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار08 مارچ2007) امریکہ نے کہا ہے کہ چین کے جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافے کے باوجود وہ اسے حریف نہیں سمجھتا۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی بجٹ میں اٹھارہ فی صد اضافے سے چین کے مقاصد کو نہیں پرکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی اعتبار سے چین امریکہ کا پارٹنر بھی ہے اور مدمقابل بھی تاہم واشنگٹن بیجنگ کو اسڑیٹیجک حریف نہیں سمجھتا۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ چین فوج پر بھاری سرمایہ خرچ کررہا ہے جس کے مقاصد کا امریکہ بغور جائزہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :