جماعت اسلامی نے اے پی سی سے دوروز قبل نوازشریف سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 9 مارچ 2007 16:13

اوکاڑہ چھاؤنی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) جماعت اسلامی پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کو حکومت کے خلاف فیصلہ کن بنانے کے لیے اے پی سی سے دوروز قبل میاں نواز شریف سے لندن میں براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید منور حسن نے شیخ محمد لطیف کی رہائش گاہ تحصیل روڈ اوکاڑہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی اے پی سی میں جماعت اسلامی کے طرف سے قاضی حسین احمد کی سربراہی میں لیاقت بلوچ اور سید منور حسن پر مشتمل وفد شرکت کرے گا ہم دوروز قبل لندن جا کر میاں نوازشریف سے تفصیلی ملاقات اور مذاکرات کریں گے تاکہ آمریت اور پرویز مشرف کے اقتدار کے خاتمے کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کو ہرصورت فیصلہ کن بنایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ لندن اے پی سی مشرف کے خلاف ہے لہذا اس کانفرنس میں جوقیادت شریک نہیں ہوگی واضح رہے کہ اس کی پرویز مشرف کے ساتھ ذیل ہوچکی ہے ایسی قیادت کوشش بھی کرے تو اسے اپوزیشن کے اجتماع میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں سید منورحسن نے کہا کہ حکومت نے تاحال کسی اپوزیشن جماعت کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی فی الحال حکومتی دعوتیں فضاء اور ہوا میں ہیں جب براہ راست دعوت ملی گی تو دیکھا جائے گا ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ استعفے ہوں یا آئندہ الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ اب سارے حتمی فیصلے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے ہوں گے جو اے پی سی میں بن جائے گا اس موقع پر ایم ایم اے کے ضلعی صدر کیپٹن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کو جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شیخ اظہر محمود بھی موجود تھے ۔