چین سنکیانگ میں ترکستان موومنٹ کے جنگجوؤں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپیں ،18جنگجو اور پولیس افسر ہلاک ۔ جنگجوؤں کے القاعدہ اور طالبان سے رابطے ہیں ۔ چینی افسر کا الزام

ہفتہ 10 مارچ 2007 15:34

بیجنگ (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار10 مارچ2007 ) چین نے الزام لگایا ہے کہ سنکیانگ میں پاکستانی سرحد پر حکومت کے خلاف بغاوت اور مسلح کارروائیوں میں طالبان اور القاعدہ ملوث ہے جبکہ چین نے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے 18جنگجوؤں کو ہلاک اور 17 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبہ سنکیانگ میں باغیوں کے ایک ٹریننگ کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 18مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا گیا سنکیانگ پبلک سکیورٹی بیورو کے ڈائریکٹر سانگ ہونگلی نے تصدیق کی کہ جھڑپ کے دوران ایک پولیس آفیسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا یہ کیمپ پاکستان  افغانستان اور کرغستان سرحد پر جنوبی سنکیانگ کے پامیر پلیٹو میں واقع تھا ترکستان اسلامک موومنٹ سنکیانگ کی آزادی کیلئے لڑتا رہا ہے اور اسے اقدام اقوام متحدہ اور چین نے دہشت گرد قرار دے کر پابندی لگا دی ہے سنکیانگ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ چین کی فورسز نے دہشت گردی کے ایک بڑی نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے عہدیدار نے الزام لگایا کہ اس گروپ کے القاعدہ اور طالبان سے روابط ہیں ۔