”میرے لئے دعا کریں“ جسٹس افتخار چوہدری کا تاثرات بتانے سے گریز

منگل 13 مارچ 2007 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13مارچ 2007 ء ) غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری منگل کو جب سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد جب عدالت سے باہر آئے تو میڈیا کے نمائندوں نے ان کے تاثرات جاننا چاہیے ، لیکن افتخار محمد چوہدری نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے صرف یہی کہا کہ عوام میرے لئے دعا کریں ۔