ایم ایم اے کا جسٹس افتخار چوہدری کی حمایت میں جمعہ کو مظاہرے کا اعلان ،آمریت کے خاتمے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپورجدوجہد کی جائیگی، متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2007 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2007ء) متحدہ مجلس عمل نے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی حمایت میں16مارچ کو سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ اور شاہراہ دستور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آمریت کے خاتمے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپورجدوجہد کی جائیگی۔ یہ اعلان متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران رہنماؤں نے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی حمایت میں16مارچ کو سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ اور شاہراہ دستور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران قاضی حسین احمد نے کہا کہ آمریت کے خاتمے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپورجدوجہد کی جائیگی۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمعہ کو تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی حمایت میں مظاہرے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بتایا ہے کہ انہیں الزامات کا جواب دینے کیلئے مطلوبہ سہولیات میسر نہیں اور حساس اداروں کے لوگ ان کا ریکارڈ اٹھاکرلے گئے ہیں۔