کچھ بھی ہو جائے تشدد نہ کیا جائے،افتخار محمد چوہدری کی سپریم کورٹ آمد پر پولیس کو ہدایت

منگل مارچ 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2007ء) وکلاء مظاہرے کے دوران پولیس کو ہدایت جاری کی گئی تھیں کہ کچھ بھی ہو ئے جائے کسی بھی قسم کا تشدد نہ کیا جائے اور ہجوم کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہ ہو یہی وجہ ہے کہ جب غیر فعال چیف جسٹس سپریم کورٹ میں لائے جا رہے تھے تو تمام پولیس اہلکاروں سے ڈنڈے لے لئے گئے تھے اور انہیں دور الگ جگہ پر ڈال دیا گیا تھا تاکہ وہ کسی بھی جذباتی کیفیت کا شکار ہو کر وکلاء پر لاٹھی چارج نہ کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے انہیں بھی غیر فعال چیف جسٹس کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر دکھ تھا تاہم کئی حساس ایجنسیوں کے افراد بھی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔