چیف جسٹس افتخآر محمد چودہری کو غیر فعال بنائے جانے کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر کراچی میں بھی وکلا برادری نے عدالتی کاروائوں کا بائیکوٹ جاری رکھا ۔اور انسانی ہاتھوں‌کی زنجیر بنا

بدھ 14 مارچ 2007 12:42

کراچی (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) چیف جسٹس افتخآر محمد چودہری کو غیر فعال بنائے جانے کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر کراچی میں بھی وکلا برادری نے عدالتی کاروائوں کا بائیکوٹ جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا نےسندھ ہائی کورٹ کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ بعدازاں وکلا نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور عمارت میں داخل ہونے کوشش کی ۔