غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اعتزاز احسن

بدھ 14 مارچ 2007 12:48

اسلام آباد (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل و صدارتی ریفرنس میں غیر فعال چیف جسٹس کے کیس کی پیروی کرنے والے پینل کے رکن چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس کے حکم کے باوجود مجھے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ میں نے دو بار کوشش کی لیکن انتظامیہ نے روک لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال کے حکم کے باوجود مجھے میرے موکل افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں نے دو بار کوشش کی لیکن انتظامیہ نے روک دیا اس پر قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی تو ان کے پرنسپل سیکرٹری نے کئی گھنٹے بٹھائے رکھا اور ان سے ملاقات نہیں کروائی۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور جارہا ہوں اور جمعہ کے روز سماعت کے دوران اس معاملہ کو سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے پیش کرونگا۔