قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس افسران کو نوٹس جاری کردیے

بدھ 14 مارچ 2007 23:52

قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس افسران کو نوٹس جاری کردیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2007ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جاوید اقبال نے غیرفعال چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے ساتھ نامناسب سلوک پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے افسران کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جاوید اقبال نے غیرفعال چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے ساتھ نامناسب سلوک پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے افسران کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس نے یہ از خود کارروائی ایک خبر کو بنیاد بنا کر کی ہے۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل پولیس ، چوہدری افتخار،ڈی آئی جی پولیس،ایس ایس پی اسلام آباد اور ڈی ایس پی جمیل ہاشمی کو 19مارچ کو صبح نوبجے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔