لاہور:پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس ۔۔۔ چیف جسٹس کے ساتھ سلوک پر بحث کے لئے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے

جمعرات 15 مارچ 2007 13:50

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کےساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور امن وامان پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن چیمبر میں‌قائد حزب اختلاف قاسم ضیانےمسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ اور متحدہ مجلس عمل کے احسان اللہ وقاص کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتے تھے اور حکمرانوں‌نے انہیں‌بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے جس کے خلاف متحدہ اپوزیشن بھر پوراحتجاج کرے گی ۔انہوں‌نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ‌عدلیہ کی آزادی کی جنگ میں‌ وکلا کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں‌گی اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا