چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اے کلاس قید ی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے ۔ایڈوکیٹ افتخار گیلانی کی غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں‌سے گفتگو

جمعرات 15 مارچ 2007 13:53

اسلام آباد (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) سابق وفاقی وزیرایڈوکیٹ افتخار گیلانی نے غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد صحافیوں‌سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں‌نے بتایا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اے کلاس قید ی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کا وفد غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچالیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں‌اندر جانے سے روک دیا ہے ۔

مسلم لیگ نواز لیگ کی رہنما تہمینہ دولتانہ بھی چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے مگر انھیں جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کے باہر روک دیا گیا۔جس پر انھوں نے کہا کہ انھیں ملاقات سے روکنے سے ظاہر ہوگیا ہے کہ چیف جسٹس زیر حراست ہیں۔جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کے باہر چیف جسٹس کی صاحبزادی کی کلاس فیلوز کو بھی روک دیا گیا ۔۔