چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس پر وکلا کا ملک گیر احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال

جمعرات 15 مارچ 2007 13:57

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں وکلا کے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ملک بھر میں وکلا نے ایک سے دو گھنٹوں کا احتجاج کیا اور اب علامتی بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بار اور پنجاب بار کی اپیل پر لاہور، رالپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں وکلا نے ایک گھنٹے کا احتجاج کیااور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے۔

کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت اندرون سندھ میں بھی ایک گھنٹے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاجس کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیاگیا۔کوئٹہ میں وکلا احتجاج کے بعد علامتی بھوک ہڑتال کررہے یں۔ادھرپشاور سمیت صوبہ سرحدکے دیگر علاقوں میں بھی وکلا دو گھنٹوں کے احتجاج کے بعد علامتی بھوک ہڑتال کریں گے