لاہور ، نامعلوم افراد نے آہنی راڈ مار کر سب انسپکٹر کو قتل کر دیا

جمعرات 15 مارچ 2007 14:00

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) لاہور میں نامعلوم افراد نے گلش رراوی کے علاقے میں سب انسپکٹر کو آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر علی رضا اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس کے سر پر آہنی چیز مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے اسے سروسز ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دو روز کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس اسے حادثہ قرار دے رہی ہے جبکہ ورثاء کے مطابق یہ قتل کا واقعہ ہے کیونکہ اگر یہ حادثہ ہوتا تو اس کے جسم پر بھی چوٹ کے نشانات ہوتے لیکن گہرے زخم کا نشان صرف سر پر ہے ۔ پولیس کے روئیے سے دلبرداشتہ مقتول کے ورثاء لاش کو بغیر کارروائی کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :