لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 16.94پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 15 مارچ 2007 15:23

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007 ) سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 16.94پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4516.07رہا۔ مجموعی طور پر 128کمپنیوں کا کاروبار ہوا ‘33 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ‘27کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 68کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 2کروڑ 18لاکھ 26ہزار 500حصص کا کاروبارہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے پاکستان سیمنٹ کمپنی 24لاکھ 96ہزار 500حصص کا کاروبارہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 2 روپے 50پیسے کم ہو گئی ۔