جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صاحبزادی کی سہیلیوں کا چیف جسٹس کو غیر فعال کئے جانے اور خاندان کی نظر بندی کیخلاف سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 15 مارچ 2007 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2007ء) جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صاحبزادی کی سہیلیوں نے چیف جسٹس کو غیر فعال کئے جانے اور ان کی خاندان سمیت نظر بندی کیخلاف سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صاحبزادی کی سہیلیوں و یونیورسٹی کلاس فیلو اسیرا فیاض، حمیرا فیاض اور شمائل خان نے اپنی دوسری سہیلیوں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ان کی صاحبزادی کی نظر بندی ختم کی جائے اور ان کو یونیورسٹی اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے اور ان کی فیملی کو تمام تر سہولیات واپس دی جائیں جو ان سے واپس لے لی گئی ہیں۔