امریکہ کا جسٹس افتخار چوہدری کو غیر فعال کرنے پرگہری تشویش کاا ظہار

جمعرات 15 مارچ 2007 00:12

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 16مارچ 2007ء) امریکہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو غیر فعال کرنے پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو شفاف اور قطعی پاکستانی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے ترجمان سین میک کارمک نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ واشنگٹن کو اس معاملے پر انتہائی تشویش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کا شفاف اور پاکستان کے قانون کے مطابق حل نکالا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں نے معاملے کو سمجھنے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کی ہے اور واشنگٹن صورت حال کا قریب سے جائزہ لیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ساتھ کسی بھی معاملے کی تفتیش میں شفافیت اور مقامی قانون کی بالادستی اشد ضروری ہے