جرمنی میں ہولوکاسٹ کے منکر کو ڈھائی سال قید کی سزا

جمعہ 16 مارچ 2007 11:37

برلن(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار16 مارچ2007) جرمنی کی ایک عدالت نے ہولوکاسٹ سے انکارکرنے والے شخص کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے جس نے نازی جرمنی کی جانب سے 6 ملین یہودیوں کے قتل کو عظیم الشان فراڈ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن حکام نے کہا ہے کہ جرما رویلف نے ناقص سائنسی شواہد سے ثابت کرنا چاہا کہ نازیوں کے حراستی کیمپوں میں گیس چیمبرز کا وجود ہی نہیں تھا۔ ہولوکاسٹ کو جھوٹ قرار دینا جرمنی میں قابل سزا جرم ہے۔ جرمان ویلف کے مقدمے کی سماعت مانہائم شہر میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :