سبی میں بم دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 17 مارچ 2007 11:44

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2007ء ) بلوچستان کے مشرقی شہر سبی کے مر کزی علاقے میں بم کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قر یبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے سبی کے مر کزی علاقے میں ضلعی نا ظم کے آفس کے عقب اور پوسٹ افس ،،پر دہ کلب کی دیوار کے ساتھ پلاسٹک کے تھیلے میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے دیوار گرگئی اور نا ظم کے دفتر سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا پولیس نے علا قے کو گھیر ے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :