اپوزیشن جماعتیں اور کلاء آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔نواز شریف ۔۔ عدلیہ کے بحران کے باعث لندن آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سے کیا جائیگا ۔ راجہ ظفر الحق سے بات چیت

ہفتہ 17 مارچ 2007 19:56

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 مارچ 2007 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اور کلاء آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے جنرل پرویز مشرف نے غیر آئینی طریقہ کار اختیار کیا خود غیر آئینی طریقے سے میری حکومت کا خاتمہ کیا اور اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلا ف سازشیں ہورہی ہیں عدلیہ کے بحران کے باعث لندن آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سے کیا جائیگا عدلیہ کی آزادی کے لئے مسلم لیگ نوازکے رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے جلوس میں گر زخمی ہونے والی مسلم لیگ نواز شعبہ خواتین کی صدر رکن قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف اور مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفر الحق سے لندن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی نواز شریف نے کہاکہ بیگم عشرت اشرف کی خیریت دریافت کی بیگم عشرت اشرف کے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے لئے آرام کر نے کا مشورہ دیا ہے نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جنرل مشرف آمرانہ حضرات کے خاتمہ تک جدو جہد جاری رکھے گی چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف غیر قانونی اقدام کیا گیا ہے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد اب میڈیا بھی آزاد نہیں ہے ایک نجی ٹیلی ویژن جیو کے دفتر پر پولیس کا حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے بیگم عشرت اشرف سے مسلم لیگ نواز کی رہنما بیگم نجمہ حمید طاہرہ اورنگ زیب بیگم ہما جیلانی تسیخ صدیقی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کی جدوجہد کر نے پر خراج تحسین پیش کیا ۔