یورپ میں امریکی میزائل سسٹم پر جرمنی کی تنقید

اتوار 18 مارچ 2007 12:09

برلن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 مارچ 2007 ) روس کے بعد جرمنی نے بھی امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے یورپ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرنک ولٹر نے کہا ہے کہ جرمنی کی اولین ترجیح تحفیف اسلحہ ہے اور وہ یورپ میں اسلحے کی نئی دوڑ ہرگز نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا اور روس کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ دور کے رویوں سے اجتناب کریں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ اور نیٹو کو امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاملے پر متحد رہنا چاہیے۔اس سے قبل روس نے بھی امریکا کی جانب سے پولینڈ اور چیک ری پبلک میں میزائل ڈیفنس میزائل سسٹم نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا تھااور واشنگٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :