ایران اور انڈونیشیاء میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 18 مارچ 2007 15:32

تہران+جکارتہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 مارچ 2007 ) ایران اور انڈونیشیاء میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے ہارموزگان او رکرمان جبکہ انڈونیشیاء کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق ایران میں زلزلوں کی شدت 4.6 اور 4.7 جبکہ انڈونیشیاء میں 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انڈونیشیاء میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 42منٹ پر آیا جس کا مرکز ساحل سے 4 میل دور سمندر کے اندر تھا۔ تاہم سونامی کے خطرے یا لہروں کی بلندی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :