چین میں 2کارگو جہاز ٹکرا گئے‘17افراد کی ہلاکت کا خدشہ‘ 8لاشیں برآمد

پیر 19 مارچ 2007 11:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19مارچ 2007ء ) مشرقی چین کے ساحل کے قریب دو کارگو جہازوں کے تصادم میں17افراد کی ہلاکت کا خدشہ‘8 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ژی ژانگ میں ہانگ کانگ کے کارگو جہاز جس میں 27افراد سوار تھے دوسر ے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو کر ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

امدادی کارکنوں نے 8افرادکی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 9 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 12 افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔مقا می میر ی ٹائم حکام ہیلی کاپٹروں اور چالیس کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کا تلاش کر رہے ہیں۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سمندر میں رسنے والے تیل کی صفائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :