چین نے مسافر بردار طیارے بنانے کیلئے کمپنی قائم کرنے کا اعلان کردیا

منگل 20 مارچ 2007 11:42

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 مارچ 2007 ) چین نے بڑے مسافر بردار طیارے بنانے کے لئے سرکاری کمپنی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چینی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ملک کی اسٹیٹ کونسل نے بڑے مسافر بردار طیاروں کے لئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شروع کرنے کا ایک اہم اسٹریٹیجک فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں فیصلے کو چینی عوام کی برسوں پر محیط خواہش کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے پیچھے چین کا طیارہ ساز ی کی صنعت میں پچاس سال کا تجربہ کارفرما ہے۔

بیان میں کمپنی کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔سو اور اس سے زیادہ نشستوں کے بڑے طیاروں کی مارکیٹ میں امریکی کمپنی بوئنگ اور یورپی ایئربس کی اجارہ داری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کو ان دونوں اداروں سے مسابقت کے لئے بڑے مسافر بردار طیاروں کی مکمل رینج تیار کرنے میں کئی عشرے لگ سکتے ہیں۔ تاہم یہ فیصلہ عالمی طیارہ ساز مارکیٹ میں بوئنگ اور ایئربس کی اجارہ داری کے لئے چیلنج قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :