خضدار‘وڈھ میں چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ‘کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔سوئی میں سیکورٹی فورس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کرلی

بدھ 21 مارچ 2007 18:26

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 مارچ 2007) بلوچستان کے علاقے وڈھ میں ایف سی کی چیک پوسٹ نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ سوئی میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے قریب وڈھ کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ راکٹ داغا جو کیمپ کے قریب ہی گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور در تک سنی گئی تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔دریں اثناء سوئی میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کرلیں ۔اطلاع کے مطابق سوئی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے16کلو دھماکہ خیز مواد اور متعدد بارودی سرنگیں برآمد کرلیں تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مقامی انتظامیہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :