لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ‘انڈکس میں 3.90پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 22 مارچ 2007 15:57

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 مارچ 2007 ) سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 3.90پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4290.77رہا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 143کمپنیوں کا کاروبار ہوا ‘17کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ‘40کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 86کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 1کروڑ 40لاکھ 69ہزار 100حصص کا کاروبار ہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہر ست رہے ان میں سے بینک الفلاح کے 19لاکھ 42ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ آدم جی انشورنس کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5روپے 5پیسے بڑھ گئی ۔