لندن خود کش دھماکوں کے سلسلے میں پاکستان روانہ ہونے والے 3افراد گرفتار

جمعہ 23 مارچ 2007 12:28

لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007 ) برطانوی پولیس نے لندن میں ہونے والے 7 جولائی2005ء کے خودکش بم دھماکوں کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے دو افراد کو مانچسٹر میں دن کے ایک بجے پاکستان کے لیے ایک طیارے پر سوار ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا۔ان کی عمر23 اور30 سال ہے۔ ایک 26سالہ تیسرے شخص کو لیڈز میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

سات جولائی 2005 کو لندن کی زیرزمین ٹرینوں اور ایک بس میں ہونے والے دھماکوں میں باون افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ان دھماکوں کے بعد ہونے والی اس سلسلے میں پہلی گرفتاریاں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی گرفتاری دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ سازی اور اس میں ملوث ہونے کے شبہے میں ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ جان ریڈ نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں سات جولائی کے دھماکوں کے سلسلے میں جاری دھماکوں سے منسلک ہیں۔ برطانوی پولیس نے اس سلسلے میں دیگر پانچ عمارتوں پر چھاپہ مارا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی سکیورٹی سروسِز کو کبھی شکہ نہیں تھا کہ سات جولائی کو ہلاک ہونے والے چاروں خودکش بمباروں نے بغیر کسی کی ایما پر حملے کیے ہوں۔

متعلقہ عنوان :