کوئٹہ ریڈیو پاکستان کی عمار ت پر راکٹ حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،سٹوڈیو کی چھت تباہ

جمعہ 23 مارچ 2007 12:28

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) کوئٹہ شہر میں ریڈیو پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق چیئرمین کے مکان پر راکٹ گرے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔نامعلوم مقام سے داغا گیا ایک راکٹ ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لگا ہے جس سے اسٹوڈیو کے سامنے گیٹ کے پاس کمرے کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا راکٹ انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر طاہر محمد خان کے مکان کی دیوار کو لگا ہے جس سے دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

اس مکان میں ان دنوں طاہر محمد خان کے صاحبزادے رہتے ہیں جبکہ وہ خود شہر سے باہر مکان میں منتقل ہو گئے ہیں۔ راکٹ گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے ہیں اور دھماکے کے ساتھ ہی علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کی عمارت کے پاس کچھ عرصہ قبل ایک دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس سے ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔