یوم پاکستان پریڈ ‘سخت ترین حفاظتی انتظامات‘سپورٹس کمپلیکس کو چاروں اطراف سے فوج کے مسلح دستوں نے گھیرے میں لیے رکھا

جمعہ 23 مارچ 2007 16:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) یوم پاکستان کی پریڈ اور پروقار تقریب کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے تھے اور پریڈ گراؤنڈ کو چاروں اطراف سے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گھیرے میں لیے رکھا جبکہ جناح سپورٹس کمپلیکس کی طرف آنے جانے والے تمام راستوں پر بھی فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے جبکہ پریڈ میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی رہنمائی کیلئے ملٹری پولیس نے جگہ جگہ داخلے کے لیے دعوتی کارڈوں کے کلر پر مبنی بورڈ آویزاں کئے تھے ہر کلر کے دعوتی کارڈوں کے حوالے سے الگ الگ گیٹ بھی بنائے گئے تھے وی وی آئی پی شخصیات کیلئے سفید کلر کے کارڈز جاری کئے گئے تھے جبکہ باقی شخصیات اور دیگر سرکاری حکام کیلئے بلیو‘ ریڈ‘ گرین اور بلیو کارڈز جاری کئے گئے تھے-

متعلقہ عنوان :