باب وولمر قتل کیس پاکستانی سفارتکار کو جمیکا بھیجا جائے گا ۔ دفتر خارجہ ۔۔ آفیشلز اور کھلاڑیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا میڈیا منیجر

جمعہ 23 مارچ 2007 16:48

اسلام آباد + جمیکا ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائیگا اس کے بارے میں پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر پرویز جمیل میر نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ قتل کی تفتیش کیلئے معمول کی کارروائی ہے ادھر ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور عہدیدار آنجہانی کوچ باب وولمر کے قتل کی تفتیش میں بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے سینئر عہدیدار کو جمیکا بھیجا جائے گا کیونکہ جمیکا میں پاکستان کا سفارت خانہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :