پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکریک سمیت متنازعہ سرحدی علاقوں کے نقشوں کا تبادلہ

جمعہ 23 مارچ 2007 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2007ء) پاکستان اور بھارت نے سرکریک سمیت متنازعہ علاقوں کے نقشوں کا تبادلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین گزشتہ روز مذاکرات واہگہ بارڈر پر بھارت کے علاقے میں ہوئے جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر پاکستان میجر ریٹائرڈ مہر علی اور بھارتی وفد کی قیادت بریگیڈیئر سمندرا نے کی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے سرویئرز نے نقشوں کے متعلق تبادلہ خیال کیااور پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ کی تحصیل جاتلی کے متنازعہ علاقے کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ اس دوران سرحدی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک نے نقشوں کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے مشینیں بھارت پہنچا دی گئی ہیں اور اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے ہائیڈرو گرافرز اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے اور امکان ہے کہ اس سلسلے میں اجلاس اس ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے وسط میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :