بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرد مہری افسوسناک ہے ۔ طاہر کھوکھر

ہفتہ 24 مارچ 2007 12:16

میر پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) متحدہ قومی موومنٹ آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر و ممبر اسمبلی محمد طاہر کھوکھر نے آزاد کشمیر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث 60 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع و کروڑوں روپے کی املاک کی تباہی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سرد مہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جانبحق ہونے والوں کا 3 لاکھ روپے کم از کم معاوضہ دیا جائے اور املاک کو دوبارہ بنانے کے لیے خصوصی فنڈ دیا جائے ، چیف سیکرٹری آزا د کشمیر میجر(ر) جاوید مجید ملک کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے توقع کریں گے کہ وہ ارادہ ترقیات میر پور میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئیت کیا ۔

محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ایمانکلسن رپورٹ بارے عوام کو غلط اعداد وشمار بتاتی رہی اور جو رپورٹ منظور ہوئی ہے وہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں کے منہ پر طماچہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد ڈویژن میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ حکمرانوں کی جانب سے معاوضہ جات کے طور پر 50ہزار یا ایک لاکھ فی کس دینے کی باتیں سامنے آرہی ہیں جو کہ میں سمجھتا ہوں شدید ترین زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد کان کو شاہانہ مرز زندگی ترک کر کے بارشون سے تباہ ہونے والے علاقہ جات کا وزٹ کر کے عوام کی ڈھارس بندھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اور میں نے خود بارش زدہ علاقہ جات کا وزٹ کیا ہے اور متاثرین کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئے چیف سیکرٹری سے کشمیری عوام بہت سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں انہیں ادارہ ترقیات میں تارکین وطن کے پلاٹس پر قبضہ جات ، جعلی فائیلوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لانا ہو گی تاکہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد مل سکے۔