صومالیہ‘ مشتبہ مزاحمت کاروں نے کارگو طیارے کو مار گرایا‘ 11افراد ہلاک

ہفتہ 24 مارچ 2007 13:30

موغادیشو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) صومالیہ میں مشتبہ مزاحمت کاروں نے ایک کارگو طیارے کو راکٹ کے ذریعے مار گرایا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی حکومت کے ترجمان حسین محمد محمود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات مشتبہ مزاحمت کاروں نے سرکاری فورسز کیساتھ جھڑپوں کے بعد ایک کارگو طیارے کو تین راکٹ فائر کرکے مار گرایا۔ واقعے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو ایئرپورٹ سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت جہاز پر گیارہ افراد سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :