عدلیہ کا بحران قومی مسئلہ بن چکا ہے، موجودہ حکومت کو اب جانا ہوگا۔ پیپلز پارٹی ۔۔ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے ،عدلیہ کی بحالی کیلئے کل 26 مارچ ”عدلیہ بچاؤ تحریک“ شروع کریں گے، پیپلز پارٹی عدلیہ کی حفاظت اور وقار کی بحالی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے، پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کا پی پی کے دیگر رہنماؤں نذیر ڈھوکی اور کیپٹن واصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 24 مارچ 2007 18:47

اسلام آباد ) اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007( پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عدلیہ بحران اب قومی مسئلہ بن چکا ہے، عدلیہ پر کاری ضرب لگائی گئی ، پیپلز پارٹی عدلیہ کی حفاظت اور وقار کی بحالی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے، پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،حکومت کو اب جانا ہو گا کل 26مار چ برو ز پیر سے اے آر ڈی کے پلیٹ فار م سے ملک بھر میں \"عدلیہ بچاؤ تحریک\"شروع کی جائے گی جس ملک میں چیف جسٹس محفوظ نہ ہو وہاں عام آدمی کی کیا صورتحال ہو گی چیف جسٹس آف پاکستا ن آج انصاف مانگ رہا ہے قوم اٹھ کھڑی ہو اور اپنے چیف جسٹس کو انصاف دلائے وگرنہ ملک و قو م کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑیگاملک کو قومی بحران سے نکالنے کیلئے چیف جسٹس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے نذیر ڈھوکی اورکیپٹن واصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو بحران سے دوچار کردیا ہے تمام پاکستانی شہری اس سے پریشان ہیں عدلیہ پر کاری ضرب لگائی گئی پاکستان کے چیف جسٹس کو سڑکوں پر رسوا کیا گیاہے ان کی تضحیک کی گئی ان کو بے توقیر کیا گیا آج ملک کی سب سے بڑی عدالت کا سربراہ انصاف کیلئے قوم کی طرف دیکھ رہا ہے اگر قوم اب بھی نہ اٹھی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحران اب قومی مسئلہ بن چکا ہے، عدلیہ پر کاری ضرب لگائی گئی وکلاء برادری ہو یا عام لوگ تمام پاکستانی اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام پر پریشان ہیں ملک کے تمام طبقوں نے اس پر حکومت وقت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور جدوجہد کریگی ہم اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے کل یعنی 26مارچ سے رالپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ چوک سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کریں گے یہ مظاہرے پرامن ہوں گے اور ان کو ملک کی گلی گلی اور کوچے کوچے میں کئے جائیں گے حکمرانوں نے ملک کو بحران سے دوچار کر دیا ہے تمام قوم اس سے پریشان ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور 1973ء کے آئین کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ اب حکمرانوں کو جانا ہو گاپاکستان پیپلزپارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات ملک میں جمہوری اداروں کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کریگی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی طرف سے 27مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے موقع پر انتظامیہ نے پٹواریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کے وہ 60آدمی فی کس کے حساب سے ساتھ لیکر اس جلسے میں شرکت کریں اس کیلئے انھیں کالے کوٹ اور ٹائیاں مہیا کی جائیں گے تاکہ وہ وکلاء نظر آئیں جبکہ اساتذہ کو ہدایات جا ری کی گئی ہیں کے وہ 27تاریخ کو راولپنڈی میں جنرل پرویز مشرف کے جلسے میں حاضر ہوں انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد طریقہ اس وقت چیف جسٹس کی فوری بحالی ہے چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس اور نعیم بخاری کے خط کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس خط کے بارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایم ایم والے \"عدلیہ بچاؤتحریک\"میں اے آر ڈی کے ساتھ شامل ہونا چاہیں تو ہم انھیں خوش آمدید کہیں گے تاہم یہ خالص اے آر ڈی کی تحریک ہے جس میں اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں شرکت کر ری ہیں ۔