Live Updates

حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران خان۔۔اپوزیشن جماعتیں اگر چار نکات پر متفق ہو جا ئیں تو ملک میں حقیقی جمہوریت آسکتی ہے،پاکستان میں کرکٹ اور کرکٹ ٹیم کو اس وقت بدترین حالات کا سامنا ہے۔ عاقب جاوید کو پاکستانی ٹیم کاکوچ ہونا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 24 مارچ 2007 18:47

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تما م اپوزیشن جماعتیں اگر چار نکات پر متفق ہو جا ئیں تو ملک میں حقیقی جمہوریت آسکتی ہے،پاکستان میں کرکٹ اور کرکٹ ٹیم کو اس وقت بدترین حالات کا سامنا ہے،عاقب جاوید کو پاکستانی ٹیم کاکوچ ہونا چاہیے، موجودہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے سیاست ،پھر پارلیمنٹ اور اب عدلیہ کے بعد صحافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تما م اپوزیشن جماعتیں اگر چار نکات پر متفق ہو جا ئیں تو ملک میں حقیقی جمہوریت آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چار نکات جن میں جنرل قبول نہیں، عدلیہ کی آزادی ،فوج کی بیرکوں میں واپسی ،اور نگران حکومت کے تحت انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ملک میں حقیقی جمہوریت کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کرکٹ ٹیم کو اس وقت بدترین حالات کا سامنا ہے۔انہوں نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ عاقب جاوید کو پاکستانی ٹیم کاکوچ ہو نا چاہیئے کیونکہ اس وقت کوئی غیر ملکی پاکستان کا رخ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موجودہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے سیاست ،پھر پارلیمنٹ اور اب عدلیہ کے بعد صحافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر فعال چیف جسٹس کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے دنیا کو پتہ چل گیا کہ ملک میں عدلیہ کو کتنی آزادی حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات